لاہور:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے موجودہ حالات کو بہتر بنانے کیلئے نئی تجویز دے دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے خواجہ آصف نے لکھا کہ موجودہ حالات میں سارے ملک میں ہفتہ میں ہفتہ اتوار پوری تعطیل اور جمعہ کے روز آدھا دن یعنی ہفتہ میں 4.5 دن کام ہو۔
وزیر دفاع نے لکھا کہ کام کے دنوں میں ایک گھنٹہ دفاتر کا دورانیہ بڑھا دیا جائے، سڑکوں پہ ٹریفک کم ہوگی، تیل اور بجلی دونوں کی بچت ہوگی، کفایت شعاری کے کلچر کو فروغ ملے گا۔
موجودہ حالات میں سارے مللک میں ہفتہ میں ھفتہ اتوار پور ی تعطیل اورجمعہ کےروز آدھادن یعنی ھفتہ میں 4.5دن کام ھو.کام کےدنوں میں ایک گھنٹہ دفاتر کا دورانیہ بڑھا دیا جاۓ.سڑکوں پہ ٹریفک کم ھو گی.تیل اور بجلی دونوں کی بچت ھو گی.کفایت شعار ی کے کلچر کو فروغ ملے گا.
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) June 6, 2022