سرینگر : (دنیا نیوز) مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی بربریت جاری ہے، قابض فوج کی ضلع کلگام میں فائرنگ سے ایک اور نوجوان شہید ہو گیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بزدلانہ کارروائی کا واقعہ ضلع کلگام میں پیش آیا جب ظالم فورسز نے کھاندی پورہ کے علاقے میں محاصرے اور گھر گھرتلاشی کے دوران نوجوان پر فائرنگ کردی۔
واقعہ کے بعد علاقے کی مکمل طورپر ناکہ بندی کر کے موبائل اور انٹرنیٹ سروسزبھی معطل کردی گئیں۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں سرچ آپریشن جاری تھا۔