اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شوکت ترین نےاعتراف کیا ہے کہ عمران خان نے 4 سال میں 20 ہزارارب روپے قرض لیا۔
ٹویٹ میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایسے بہت سےاعتراف ابھی عمران صاحب نے خود بھی کرنے ہیں، یہ قرض پاکستان کی تاریخ میں لیے گئے مجموعی قرض کا 76 فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر معاہدہ، ڈالر 115 سے 189 پر لیجانے کا اعتراف بھی جلد ہو گا۔ مہنگائی ، بیروزگاری، قیراط، خیرات اور کرپشن کے ثمرات کا اعتراف بھی ہو گا۔