ملک میں بجلی کا بحران برقرار، شارٹ فال 6 ہزار 666 میگاواٹ سے تجاوز کر گیا

Published On 15 June,2022 01:52 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں بجلی کا بحران تاحال برقرار، بجلی کا شارٹ فال چھ ہزار چھ سو چھیاسٹھ میگاواٹ سے زائد ہے، شارٹ فال کے باعث شدید گرمی میں چودہ گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 234 میگا واٹ اور کل طلب 27 ہزار 900 میگا واٹ ہے۔ ذرائع کے مطابق پانی سے 4 ہزار 744 میگا واٹ، سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار707 میگا واٹ اور نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 12 ہزار 303 میگاواٹ سے زائد ہے، ونڈ پاور پلانٹس 1ہزار 961 میگاواٹ اور سولر پلانٹس سے 110 اور بگاس سے چلنے والے پلانٹس 174 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں ،جوہری ایندھن سے 1ہزار 236 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ اسلام آباد ریجن میں بھی 6 سے 8 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ دیہات اور زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اس سے زیادہ ہے۔
 

Advertisement