کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ بجٹ میں نیا ٹیکس نہیں لگایا، بھرپور کوشش کی کہ عام آدمی کو ریلیف ملے، گاڑیوں کے پٹرول سے بھی بچت کریں گے۔
وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا۔ غیرترقیاتی بجٹ 70 فیصد ہے۔ کراچی کی سکیموں کیلئے 118 ارب روپے رکھے ہیں۔ کہا تھر کے کوئلے پر ہمارا کام تیزی سے جاری ہے۔
وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ این آئی سی وی ڈی ، ایس آئی یوٹی، انڈس ہسپتال کو بھی گرانٹ دے رہے ہیں۔ گاڑیوں کے پٹرول سے بھی بچت کریں گے۔ بجٹ خسارہ 33 ارب روپے ہے۔
بجٹ پریس کانفرنس میں مرادعلی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے کاٹن اور انٹرٹینمنٹ ٹیکس کو معاف کردیا ہے جبکہ چھوٹی کمپنوں کا ٹیکس 13 فیصد سے کم کرکے 3 فیصد کردیا ہے۔