لاہور: (دنیا نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ ہے۔ حکومت بجٹ میں ریلیف تو دے نہ سکی اب ہر ہفتے عوام پر مہنگائی کا بم گرایا جا رہا ہے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی سے اپوزیشن لیڈر سبطین خان۔ پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی میاں محمود الرشید نے ملاقات کی،ڈپٹی اپوزیشن لیڈر راجہ بشارت اور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر میاں اسلم اقبال ،راجہ یاسر ہمایوں چوہدری ظہیر الدین محسن لغاری بھی شریک تھے۔
پرویز الہی نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں مئں اضافہ ظالمانہ ہے۔ حکومت بجٹ میں ریلیف تو دے نہ سکی اب ہر ہفتے عوام پر مہنگائی کا بم گرایا جا رہا ہے۔ تجربہ کار ٹیم اپنے تجربے کے ساتھ ملکی معیشت اور عوام کی زندگی کو تباہ کر رہی ہے،
ان کا کہنا تھا کہ بڑے میاں تو بڑے میاں، پنجاب کے چھوٹے میاں سبحان اللہ۔،بڑے میان نے مرکز میں من پسند اپوزیشن لیڈر بنا لیا، پنجاب میں چھوٹے میاں نے اپنی اسمبلی ہی بنالی۔ مرکز میں بڑے میاں پنجاب میں چھوٹے میاں آئینی اداروں کا تقدس پامال کر رہے ہیں۔