گلگت:(دنیا نیوز) ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانے کے مترادف ہے، پنجاب سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز نے نلتر میں جھیل میں ڈوبنے والے بچے کو ابتدائی طبی امداد کے ذریعے بچا لیا۔
پنجاب سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر اسرار اور انکی اہلیہ ڈاکٹر قراۃ العین نے عظیم انسانیت کی مثال قائم کر دی، گلگت کے سیاحتی مقام نلتر کی مشہور جھیل میں ڈوبنے والے بچے کو موقعے پر سی پی آر کے ذریعے بچا لیا، ڈوبتے بچے کو جیسے ہی پانی سے نکالا گیا انسانیت دوست ڈاکٹرز نے ابتدائی طبی امداد اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے بچا لیا۔
گلگت نلتر ست رنگی جھیل کے قریب 2 بھائی ایک ساتھ ڈوب گئے ملتان سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر نے ایک بچے کی جان بچائی اللہ رحم فرماhttps://t.co/qBJJCHQUdx#GilgitBaltistan #NaltarValley #doctor #rescue #children #wtv pic.twitter.com/w1i3SzE6h7
— WAJAHAT ALI (@wajahatgilgiti) June 16, 2022
ڈاکٹر اسرار مسلسل اپنے منہ سے مصنوعی سانس دیتے رہے جبکہ انکی اہلیہ ڈاکٹر قراۃ العین بچے کو سی پی آر دیتی رہی جب تک کہ بچے کی سانس بحال نہ ہو۔
اس انسانیت پر اہل علاقہ نے بچے کی جان بچانے والے ڈاکٹرز کو خراج تحسین پیش کیا، تاہم اس واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے اور ہر جگہ سے انہیں داد و تحسین مل رہی ہے جبکہ گلگت بلتستان کے لوگوں نے اس سماجی خدمت پر انہیں ایوارڈ سے نوازنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔