لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اتوار کو پی ٹی آئی کی جانب سے مہنگائی کیخلاف احتجاج کی کال پر سابق وزیراعظم عمران خان پر شدید تنقیدکی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ آج ہمیں جن پہاڑ جیسے مسائل کا سامنا ہے وہ فتنہ خان کے پیدہ کردہ ہیں۔
مریم نواز نے لکھا کہ فتنہ خان کی جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال دراصل انکے اپنے خلاف احتجاج ہے۔ جو بطورِ وزیر اعظم کہتا تھا آلو پیاز کے ریٹ پتہ کرنے نہیں آیا اسکو اچانک سب یاد آ گیا ہے۔ اس سے بڑی منافقت کوئی نہیں۔
فتنہ خان کی جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال دراصل انکے اپنے خلاف احتجاج ہے۔آج ہمیں جن پہاڑ جیسے مسائل کا سامنا ہے وہ فتنہ خان کے پیدہ کردہ ہیں۔جو بطورِ وزیر اعظم کہتا تھا کہ آلو پیاز کے ریٹ پتہ کرنے نہیں آیا اسکو اچانک سب یاد آ گیا ہے۔ اس سے بڑی منافقت کوئی نہیں۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 18, 2022
یاد رہے کہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے اتوار کو ملک گیر احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس تماشے کے خاتمے کیلئے سب کو باہر نکلنا ہوگا ورنہ مزید مہنگائی ہوگی۔ چاہتا ہوں پرامن احتجاج کیلئے سب اپنے شہروں میں نکلیں جس سے ان لوگوں کو پیغام جائے کہ ملک کو سنبھال نہیں سکتے تھے تو کیوں سازش کی گئی۔ موجودہ حکومت نے اب تک 85 روپے پٹرول کی قیمت بڑھادی ہے، پیٹرول کی قیمت آج 235 روپے فی لیٹر ہے، ڈیزل ہم نے اپنے دور میں جان بوجھ کر کم رکھا تھا، ڈیزل ہمارے دور میں 145 روپے فی لیٹر تھا، ڈیزل مہنگا ہوتا ہے تو ساری ٹرانسپورٹ مہنگی ہوجاتی ہے۔