اسلام آباد : (دنیا نیوز) پی ٹی آئی رہنما و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت دباؤ ڈال کر وفاداریاں تبدیل کرانے کیلئے کوشاں ہے۔
شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار ڈٹ کے کھڑے ہیں وہ ہر قسم کے حالات کا سامنا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیب قوانین میں ترامیم کر کے 1100 ارب کا نقصان کیا گیا، ضمنی انتخابات میں اتحادیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، میثاق معیشت کیسے ہو سکتا جب یہ خود ہی واضح نہیں ہیں۔