جسٹس شاہد وحید کی سپریم کورٹ تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 30 جون کو طلب

Published On 24 June,2022 11:07 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 30 جون کو طلب کر لیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ، تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا گیا، اجلاس چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 30جون کو ہو گا۔ جسٹس شاہد وحید لاہور ہائیکورٹ میں سنیارٹی میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

اجلاس میں جسٹس شاہد وحید کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کی جائے گی ،اجلاس میں سپریم کورٹ کے سیرشر ججز کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر قانون ،اٹارنی جنرل اور بار کے نمائندے شریک ہوں گے۔
 

Advertisement