سپریم کورٹ: معاونین حجاج کرام کے انتخاب کیخلاف لاہور ہائیکورٹ کا حکم معطل

Published On 22 June,2022 01:45 pm

لاہور: (دنیانیوز) سپریم کورٹ نے معاونین حجاج کرام کے انتخاب کیخلاف لاہور ہائیکورٹ کا حکم معطل کردیا۔

حج انتظامات کیلئے معاونین کے انتخاب کے معاملے پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ساعت کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ہائیکورٹ کے حکم سے حج انتظامات متاثر ہو رہے ہیں۔ معاونین کا انتخاب حجاج کرام کی خدمت کیلئے کیا جاتا ہے۔ حجاج کرام کیساتھ معاونین کا انتخاب سعودی حکومت کا تقاضا ہے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ معاونین کا انتخاب اور معاوضہ کون ادا کرتا ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا معاونین کے انتخاب کیلئے سرکاری محکموں سے نام مانگے جاتے ہیں۔ معاونین کا معاوضہ متعلقہ محکمے دیتے ہیں۔ ہائیکورٹ کے سوالات کا جواب دینے کو تیار ہیں۔ حکم معطل نہ ہوا تو سعودی عرب پہنچنے والے حجاج کو مشکلات ہوں گی۔
 

Advertisement