روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ: سعودی سفیر کا اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

Published On 17 June,2022 03:35 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے ذریعے حجاج کرام کا سعودی عرب روانگی کا سلسلہ جاری ہے، سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے دورے کے دوران سہولیات کا جائزہ لیا۔

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا، ائیر پورٹ پر تعینات عملے سے بات چیت بھی کی۔ سعودی سفیر کا کہنا تھا روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے ذریعے چھے ہزار سے زائد حجاج کرام کو سعودی عرب بھجوایا جا چکا ہے۔ آئندہ پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی اسکا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔

ڈائریکٹر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ منصور شاہد کا کہنا تھا کہ حج آپریشن چار زوالحجہ تک جاری رہے گا، مجموعی طور پر پندرہ ہزار حجاج کو پروجیکٹ کے ذریعے بھجوایا جائے گا۔

دوسری جانب سعودی عرب جانے والے حجاج کرام روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ سے انتہائی مطمئین دکھائی دیئے۔ سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیر مزہبی امور کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔
 

Advertisement