اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد پولیس نے اہلکاروں پر فائرنگ اور ڈکیتیوں میں ملوث قاسم گینگ کے سات ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے 32 لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔
اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، قاسم گینگ کے7 ملزمان کو حراست میں لے لیا، واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی، موٹرسائیکلیں اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔
ملزمان نے بینک سے رقم لیکر نکلنے والے تاجر سے 44 لاکھ روپے لوٹے جبکہ ڈکیتی کی دیگر کئی وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔ تھانہ سبزی منڈی پولیس کی ٹیکنیکل اور فرانزک ٹیموں نے ملزمان کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کیا۔
گرفتار ملزمان سے 32 لاکھ روپے برآمد کر کے تاجر کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف جڑواں شہروں میں 20 سے زائد مقدمات درج ہیں۔
آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، بڑے گینگز کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں گی۔