وفاقی کابینہ نے افغان شہریوں کیلئے ویزا پالیسی میں تبدیلی کی منظوری دیدی: وزیراعظم

Published On 29 June,2022 12:10 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے افغان شہریوں کیلئے ویزا پالیسی میں تبدیلی کی منظوری دیدی ہے، ویزا فراہمی کا عمل 48 گھنٹوں میں مکمل کیا جائے گا۔

ایک ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک پاکستانی سفارتخانے افغان شہریوں کے موجودہ پاسپورٹ اور شہریت کی بنیاد پر ویزا درخواستوں کاجائزہ لیں گےاور افغان ڈرائیور اور ٹرانسپورٹرز کو ایک سال کیلئے ملٹی پل ویزا جاری ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ویزا فراہمی کاعمل 48 گھنٹے میں مکمل کیا جائے گا۔ 

Advertisement