اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غریب طبقے کو مشکل معاشی حالات کے اثر سےبچانا اولین ترجیح ہے، معاشی حالات بہتر ہوتے ہی عوام کو مزید سہولیات فراہم کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ معاشی حالات بہتر ہونے کے ساتھ ہی ہم عوام کو مزید سہولیات فراہم کریں گے۔ پہلے دن سےغریب ترین طبقے کو مشکل معاشی حالات کے اثر سےبچانا ہماری اولین ترجیح رہی ہے۔
پہلے دن سےغریب ترین طبقے کو مشکل معاشی حالات کے اثر سےبچانا ہماری اولین ترجیح رہی ہے۔وزیر اعلٰی پنجاب کا ماہانہ 100 یونٹس تک استعمال کرنے والےخاندانوں کے لیے بجلی کی مفت فراہمی کا اعلان نہایت خوش آئند ہے۔معاشی حالات بہتر ہوتے ساتھ ہی ہم آپ کو مزیدسہولیات فراہم کریں گے، انشاءاللّہ
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 5, 2022
پنجاب میں ماہانہ 100 یونٹس استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی فراہم کرنے کے فیصلے سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کا ماہانہ 100 یونٹس تک استعمال کرنے والےخاندانوں کے لیے بجلی کی مفت فراہمی کا اعلان نہایت خوش آئند ہے۔