اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا کے یوم آزادی پر حکومت اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ امریکی یوم آزادی کے موقع پر حکومت اور عوام کو مبارکباد دینا میرے لئے باعث مسرت ہے، ہماری حکومت بائیڈن انتظامیہ کیساتھ ہر سطح پر روابط بڑھانے کی خواہش مند ہے، امریکا کیساتھ تجارت اور سرمایہ کاری سمیت باہمی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔
It is my pleasure to extend heartiest felicitations & greetings to the people & government of the United States on their Independence Day. My govt looks forward to engaging with the Biden Administration at all levels to promote our bilateral relations including trade & investment
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 4, 2022
یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکی قوم آج 246 واں یوم آزادی منا رہی ہے، سنہ 1776 میں آج کے دن امریکہ نے آزادی حاصل کر کے جمہوریت قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔