لاہور: ( دنیا نیوز)گورنر پنجاب سے پاکستان میں تعینات بیلجیم کے سفیر نے ملاقات کی، محمد بلیغ الرحمن اور فلپ برون چین نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور تجارت کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ پاکستان اور بیلجیم کے درمیان دو طرفہ تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ مضبوط ہورہے ہیں ۔ ملک کی معاشی ترقی کے لیے انڈسٹریز کو سہولیات دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ صنعتوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کی کوشش کر رہے ہیں۔ ٹیکسٹائل سیکٹر کا یورپی ممالک میں پاکستانی برآمدات کے حوالے سے اہم کردار ہے۔
گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ یورپی یونین پاکستان کا اہم تجارتی شراکت دار ہے۔ جی ایس پی پلس سٹیٹس ملنے سے پاکستان کی یورپ میں برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔
فلپ برون چین نے کہا کہ تجارتی تعلقات میں مزید وسعت کے خواہاں ہیں ۔