پاک افغان بارڈر پر تعینات فوجی جوان عید پر فرض کی ادائیگی نبھانے میں مصروف

Published On 10 July,2022 03:42 pm

پشاور: (دنیا نیوز) عید الاضحٰی کے پر مسرت موقع پر جہاں آج ہر طرف خوشیاں ہیں لوگ اپنے پیاروں کیساتھ منارہے ہیں تو دوسری طرف پاک افغان بارڈر پر پاک فوج اور ایف سی نارتھ کے جوان اپنے پیاروں سے دورملکی سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہیں۔

عید کے موقع پر ہر کوئی خوشیوں میں مگن ہے اور اپنے پیاروں کے ساتھ مذہبی تہوار کو جوش و جذبے سے منارہا ہے تاہم دوسری جانب ملک و قوم کی حفاظت اورامن و امان برقرار رکھنے کےلیے پاک افواج کے جوان ہمیشہ کی طرح آج بھی سرحدوں پر مامور ہیں۔

عید الاضحٰی کے موقع پر مہمند میں پاک افغان بارڈر سلالہ چیک پوسٹ پر پاک فوج اور ایف سی کے نارتھ کے جوان سرحدوں کی حفاظت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، بارڈر پر ہی عید الاضحٰی کی نماز ادا کی اورقربانی بھی کی، جوانوں کا کہنا ہے کہ ملک و قوم کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ۔

جوانوں نے ملکی سلامتی سمیت سکیورٹی فورسز کے شہداء کے درجات کی بلندی کےلیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔