پشاور: (دنیا نیوز) عید الاضحیٰ پر گوشت کم استعمال کریں ورنہ مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے، ماہرین صحت نےآج عید الاضحٰی کے دن کے لیے احتیاطی تدابیر پیش کر دیں۔
عید الاضحیٰ کے موقع پر ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ گوشت کھائے لیکن گوشت کے بے دریغ استعمال سے مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ زیادہ گوشت کھانے سے انسانی معدے پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جس سے عید کے دنوں میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے، طبی ماہرین کہتے ہیں گوشت کے زیادہ استعمال سے بدہضمی اور گیس سمیت دیگر شکایات ہوسکتی ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ کے دنوں میں زیادہ ترگوشت ہی استعمال ہوتا ہے جس کی وجہ سے مجبوراً کھانا پڑتا ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق دل کے امراض، شوگر اور بلڈ پریشرسمیت دیگربیماریوں میں مبتلاء افراد گوشت کا استعمال کم کریں۔