مری میں آنیوالے سیاحوں کیلئے انقلابی اقدام، عید پر 15 بسیں چلانے کا فیصلہ

Published On 08 July,2022 04:31 pm

مری: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے مری میں آنے والے سیاحوں کے لیے انقلابی اقدام کیا ہے۔عید پر بہارہ کہو سے مری کیلئے 15 بسیں چلائی جائیں گی۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے بہارہ کہو سے مری کے لیے 15 بسیں چلائی جائیں گی۔ بس سروس عیدالاضحیٰ کے موقع پر 3 دن کے لیے چلے گی۔ بس سروس بہارہ کہو گرین لائن بس سٹینڈ سے اپنے سفر کا آغاز کرے گی۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ مسافروں کو 100 روپے فی کس کے حساب سے کرایہ چارج کیا جائے۔ فیملیز کو ترجیح بنیادوں پر سفری سہولیات فراہم کی جائے گی۔ بس سروس سے مری میں ٹریفک میں کمی آئے گی۔ بس سروس میں سفر کرنے والی فیملیز کو مری میں فری شیٹل سروس کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
 

Advertisement