لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں عید الاضحی کے موقع پر اجتماعی قربانی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ جامعہ انوار مدینہ قاسمیہ لکھوڈیر میں سو سے زائد بیلوں کی قربانی کی گئی۔
جامعہ انوار مدینہ قاسمیہ لکھوڈیر میں اجتماعی قربانی کے دوران 100 سے زائد بیل قربان کیے گئے، عید کے تینوں روز 400 سے زائد بیل ذبح کیے جائیں گے۔
شہری کہتے ہیں کہ 35 سال سے اس فرض کو سرانجام دے رہے ہیں،پوری دنیا سے لوگ اپنا حصہ ڈالتے ہیں جن کو مستحق افراد تک پہنچایا جاتا ہے۔