صدر مملکت عارف علوی نے نماز عید کراچی، وزیراعظم شہباز شریف نے رائیونڈ میں ادا کی

Published On 10 July,2022 10:35 am

لاہور: (دنیا نیوز) صدر مملکت عارف علوی نے نماز عید کراچی اور وزیراعظم شہباز شریف نے رائیونڈ میں ادا کی۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے نماز عید بنی گالہ میں پڑھی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نماز عید گڑھی خدا بخش میں پڑھی۔ انہوں نے نماز عید کے بعد وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور آغا سراج درانی کے ہمراہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور ذوالفقار بھٹو کے مزار پر حاضری دی۔ وزیر خارجہ اور دیگر نے مزارات پر فاتحہ خوانی کی پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے عید الاضحٰی کی نماز گورنر ہائوس میں ادا کی۔ صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی ، سینیٹردوست محمد محسود اور دیگر شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ نے خیبرپختونخوا کےعوام کوعید الاضحٰی کی مبارکباد بھی دی۔ انہوں نے سرحدوں کی حفاظت پر مامور سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو بھی اس موقع پر عید کی مبارباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تہوار ہمیں ایک دوسرے کے لئے جینے کا درس دیتا ہے۔

ایم کیو ایم کے سابق رہنما ڈاکٹرفاروق ستار نے پی آئی بی کالونی میں نماز عید ادا کی،ان کے ہمراہ ایم کیو ایم پاکستان این اے 245 کے امیدوار معید انورنے بھی نماز ادا کی۔سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بہاؤ الدین زکریا ملتانی کے دربار میں نماز عید ادا کی جبکہ یوسف رضا گیلانی نے دربار موسیٰ پاک میں نماز عید ادا پڑھی۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے لاہور کے علاقے منصورہ میں عید کی نماز ادا کی۔
 

Advertisement