لاہور: (ویب ڈیسک) موٹروے پر بدتمیزی کرنے والی فیملی نے وفاقی وزیر احسن اقبال کے گھر جا کر اُن سے معذرت کر لی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے لکھا کہ بھیرہ واقعہ میں ملوث فیملی نے نارووال آ کر ملاقات میں اپنے عمل پر معذرت کی،پچھتاوے اور شرمندگی کا اظہار کیا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میں پہلے ہی ان کیخلاف قانونی چارہ جوئی نہ کرنے کا اعلان کر چکا تھا۔ ہم سب پاکستانی ہیں، ایک دوسرے سے اختلاف کے حق کو نفرت میں تبدیل نہیں کرنا اور باہمی احترام قائم رکھنا ہے۔
بھیرہ واقعہ میں ملوث فیملی نے نارووال آ کر ملاقات میں اپنے عمل پر معذرت کی،پچھتاوے اور شرمندگی کا اظہار کیا۔میں پہلے ہی ان کیخلاف قانونی چارہ جوئی نہ کرنے کا اعلان کر چکا تھا۔ہم سب پاکستانی ہیں ایک دوسرے سے اختلاف کے حق کو نفرت میں تبدیل نہیں کرنا اور باہمی احترام قائم رکھنا ہے۔ pic.twitter.com/Ck1z4YNqxs
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) July 10, 2022
واضح رہے کہ چند روز قبل نجی ریسٹورنٹ میں احسن اقبال کو دیکھ کر خواتین نے چور چور کے نعرے لگائے تھے جس پر انہوں نے بڑے تحمل کے ساتھ وہاں موجود لوگوں کا سامنا کیا اور انہیں سمجھانے کی کوشش کرتے رہے تھے۔
احسن اقبال کی مکڈونلڈ، بھیرہ انٹرچینج آمد پر شہریوں کی جانب سے چور چور کے نعرے لگائے گئے۔#AhsanIqbal @betterpakistan pic.twitter.com/LnWZmlIEE7
— Maalik.com.pk (@Maalikcompk) July 8, 2022