ضمنی انتخابات، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا ن لیگ کی حمایت کا اعلان

Published On 08 July,2022 05:44 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پنجاب کے ضمنی انتخابات سے قبل تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے پاکستان مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کردیا۔

وزیر توانائی سینٹر مصدق ملک کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کے وفد نے تحریک نفاذ فقہ جعفری آفس جامعۃ المرتضیٰ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر وزیر مملکت برائے پٹرولیم سینیٹر مصدق ملک کہا کہ تمام مکاتب کو آئینی حقوق کی فراہمی احسان نہیں حکومت کی ذمہ داری ہے، تحریک نفاذ ذ فقہ جعفریہ اور رانا ثناء اللہ کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا، نصاب تعلیم پر اعتراضات کو دور کیا جائے گا، محرم الحرام کے لئے مکمل حکمت عملی وضع کی جائے گی۔

سینٹر مصدق ملک نے کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ صاحب کی تحریک نفاذ فرقہ جعفریہ کے عہدیداروں سے تفصیلی ملاقات ہوئی، جو بھی اس ملاقات میں طے ہوا تھا اس پر عملدرآمد ہوگا، اس معاملات پر ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی، کمیٹی طے کرے گی کہ محرم میں کیسے انتظامات کرنے ہیں، شدت پسندی کے خلاف پوری قوم متحد ہے، ٹی این ایف جے سربراہ آغا حامد موسوی کے موقف کو تحسین کی نظر سے دیکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ غریب کو ریلیف فراہم کرنا ہے، گیس کے بل کی مد میں ہم نے فیصلہ کیا کہ پچاس فیصد غریب لوگوں کو ریلف فراہم کیا جائے، لیکن اس سارے معاملے میں ایسے لوگ جو امیر ہیں ان کو کچھ اضافی بوجھ اٹھانا پڑے گا۔
 

 
Advertisement