شدید بارشیں، وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا نشیبی علاقوں سے جلد نکاسی آب کا حکم

Published On 14 July,2022 12:35 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور سمیت موسلا دھار بارشوں کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے نشیبی علاقوں سے جلد نکاسی آب کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور سمیت دیگر شہروں کے کمشنرز اورڈپٹی کمشنرز کو نکاسی آب کے لیے ضروری ہدایات جاری کردیں۔

حمزہ شہباز نے ہدایت کی ہے کہ واسا حکام اور انتظامیہ نکاسی آب کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے،ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو کم سے کم وقت میں مکمل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ واسا اور انتظامی افسران فیلڈ میں موجود رہیں اور نکاسی آب کے کام کی خود نگرانی کریں، بارش کے دوران ٹریفک کے مسائل پیدا ہوتے ہیں، موثر مینجمنٹ کے ذریعے ٹریفک کو رواں دواں رکھا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مخلوق خدا کی مشکلات میں کمی کے لئے تندہی اور پیشہ وارانہ انداز سے نکاسی آب کے کام کو مکمل کیا جائے۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے