آشیانہ، رمضان شوگر مل ریفرنس، شہباز، حمزہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور

Published On 16 July,2022 11:19 am

لاہور: (دنیا نیوز) احتساب عدالت نے آشیانہ ریفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور رمضان شوگر مل ریفرنس میں وزیر اعلی حمزہ شہباز کی ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی، عدالت نے آئندہ سماعت 13 اگست کو گواہوں کو طلب کر لیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز دو مختلف ریفرنسز میں احتساب عدالت پیش نہیں ہوئے، آشیانہ ریفرنس میں وزیر اعظم شہباز کی حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

دوسری طرف رمضان شوگر ملز ریفرنس میں حمزہ شہباز کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا حمزہ شہباز نے مون سون کے پیش نظر میٹنگ کی سربراہی کرنی ہے اس لیے عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔

احتساب عدالت نے رمضان شوگر مل ریفرنس میں حمزہ شہباز کی ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔

واضح رہے کہ رمضان شوگر مل ریفرنس میں عدالت شہباز شریف کو پہلے ہی مستقل حاضری معافی دے چکی ہے، عدالت نے آشیانہ ریفرنس اور رمضان شوگر ریفرنس پر سماعت 13 اگست تک ملتوی کردی۔
 

Advertisement