کراچی: گلبرگ موسیٰ کالونی میں 5 منزلہ عمارت زمیں بوس، جانی نقصان نہیں ہوا

Published On 18 July,2022 11:59 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے گلبرگ موسیٰ کالونی میں پانچ منزلہ عمارت زمیں بوس ہو گئی، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کراچی کے علاقے گلبرگ موسیٰ کالونی میں پانچ منزلہ عمارت زمین بوس ہو گئی، واقعے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عمارت زمین بوس ہونے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے عمارت مخدوش ہونے کے سبب پہلے ہی خالی کروا لی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی واقعے سے متعلق کارروائی کرے گی، عمارت تعمیر کرتے وقت قوانین کو ملحوظ خاطر رکھا گیا یا نہیں،ایس بی سی اے بتا سکے گا تاہم سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران سے گرنے والی عمارت سے متعلق معلومات لی جارہی ہیں۔