عمران خان اور پرویزالٰہی کا ٹیلی فونک رابطہ، ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد

Published On 18 July,2022 02:11 pm

لاہور: (دنیا نیوز) عمران خان اور چودھری پرویزالٰہی کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں سپیکر پنجاب اسمبلی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

پنجاب میں ضمنی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد اپوزیشن اور حکومت نے سیاسی رابطےتیز کر دیئے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور چوہدری ہرویز الہی کے مابین ٹیلی فون رابطے کے دوران ضمنی انتخاب کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

یہ امر قابل ذکرہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف صوبائی اسمبلی میں  15 نئی نشستوں کے بعد 178 کے سکور پر پہنچ گئی ہے۔ ن لیگ 4 سیٹوں پر کامیابی کے بعد 167 پر پہنچ گئی۔ ق لیگ 10، پیپلز پارٹی 7،آزاد ارکان کی تعداد 6 ہو گئی۔ پاکستان راہ حق پارٹی کا ایک ممبر بھی اسمبلی کا حصہ ہے۔ تازہ ترین صورتحال کے مطابق پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کا حکومتی اتحاد 179 نشستوں کا حامل جبکہ اپوزیشن اتحاد کے اراکین کی تعداد 188 ہو گئی ہے ، اس طرح تحریک انصاف پنجاب میں وزارت اعلی کے لئے درکار نشستیں حاصل کر چکی ہے جو حمزہ شہباز کے لئے مشکل صورتحال کا پیش خیمہ ہے۔

 

 

Advertisement