لاہور: (دنیا نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کی رانا ثنا اللہ کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ آج ہی درخواست پر سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس منیب اختر جسٹس اعجازالاحسن کی معاونت کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پرویز الہی نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز اوروفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔