لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے اپنے ارکان پنجاب اسمبلی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔
دونوں پارٹیوں کی طرف سے اراکین کو کہا گیا ہے کہ پہلے سے بیرون ملک جانیوالے ارکان کی واپسی کے لیے رابطے کیے جا رہے ہیں اور 2 ارکان کل بیرون ملک سے پاکستان پہنچ جائیں گے، تمام ارکان 22 جولائی تک حلقوں میں واپس نہیں جائیں گے کیوں کہ دونوں جماعتوں کی جانب سے اپنے ایم پی ایز کو ہدایات جاری کی گئی ہے کہ تمام ارکان 22 جولائی تک لاہور میں موجود رہیں گے۔ پی ٹی آئی اور (ق) لیگ کے تمام ارکان اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔