اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی اتحادیوں پر مبنی حکومت کے قیام کے بعد جمعیت علمائے اسلام (ف) کی ایک اور کوشش رنگ لے آئی، سود کے خاتمے کے لیے ٹاسک فورس قائم کر دی گئی۔
مولانا فضل الرحمن کی کاوشوں سے سود کے خاتمے کیلئے بنائی گئی ٹاسک فورس میں وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سربراہ ہوں گے، دیگر میں مفتی تقی عثمانی، مفتی اسعد محمود، علامہ راغب نعیمی، محمد حسین اکبر شامل ہیں۔
ترجمان جمعیت علمائے اسلام کے مطابق جےیوآئی ہر فورم پر سود کے خلاف آواز بلند کرے گی، سود کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمن نے چند روز قبل وزیراعظم شہبازشریف سے ٹاسک فورس بنانے سے متعلق سفارش کی تھی۔