کراچی میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کا امکان، اربن فلڈنگ کی وارننگ جاری

Published On 23 July,2022 07:20 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے جس سے صوبے کے بڑے شہری مراکز میں ممکنہ شہری سیلاب اور پانی جمع ہونے کی وارننگ دیدی گئی۔

تازہ ایڈوائزری کے مطابق مون سون کی بارشوں کا تیسرا سپیل آج رات سے شہر قائد میں موسلادھار بارش کا سبب بنے گا اور 26 جولائی تک جاری رہ سکتا ہے۔ تیز گرد آلود ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ایڈوائزری میں انتباہی انداز میں بتایا گیا کہ 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا کے ساتھ طاقتور گرج چمک کے ساتھ طوفانی ہواؤں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس کے نتیجے میں کراچی میں کمزور ڈھانچے کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ حکام سے درخواست کی کہ اسی مدت کے دوران الرٹ رہیں اور ضروری ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔

Advertisement