تہران: (دنیا نیوز) ایران میں سیلاب سے 21 افراد ہلاک اور سیکڑوں بے گھر ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفانی بارشوں سے جنوبی صوبہ فارس زیادہ متاثر ہوا ہے۔ سیلابی ریلے نے شہر استہبان میں تباہی مچا دی ، خشک سالی سے متاثرہ صوبے میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔
ریسکیو اہلکاروں نے 55 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ۔ کئی افراد تاحال لاپتہ ہیں ۔ ایران کے محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔