اسلام آباد:(دنیا نیوز) ملک میں مون سون ہواؤں کی نئی انٹری ہوگئی، بدھ سے پیر تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ، ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ داخل ہوں گی، بارشوں کے نئے سلسلے سے 24 سے 26 جولائی کے دوران کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ، بدین، لاڑکانہ اور سکھر کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔
لاہور،راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد، گوجرانوالہ، پشاور کے نشیبی علاقے بھی زیر آب آنے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات نے آزاد کشمیر، مری، گلگت، ہنزہ اور سکردو میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کر دیا ہے۔