کراچی: (دنیا نیوز) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت نے ق لیگ کے سربراہ کی حیثیت سے عمران خان کے امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا۔ سندھ ہائوس اور آصف زرداری پر الزامات بے بنیاد ہیں۔
کراچی کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق جب پارٹی ہیڈ فیصلہ کرے تو اُس پر عمل ہوگا۔
بلدیاتی انتخاب کے التوا سے متعلق انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ہر صورت انتخابات کا انعقاد چاہتی تھی ۔۔ لیکن اچانک ہماری مرضی کے برخلاف فیصلہ ہوا ۔ کراچی میں اگلا میئر پیپلز پارٹی کا ہی ہوگا
وزیر اعلی سندھ نے کل سے ہونے والی بارشوں کے پیش نظر مختلف نالوں کا دورہ کیا اور نکاسی آب کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو نکاسی آب کیلیے سڑکوں پر رہنے کی ہدایت بھی دی۔