لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پانچ درجن صوبائی وزرا کا حلف اٹھانا انصاف اور جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے۔
ٹویٹ میں شیخ رشید نے مزید کہا کہ پاکستان کی آخری امید سپریم کورٹ دباؤ میں ہے۔ 30 اگست تک فیصلے نہ کیے تو جھاڑو پھر جائے گا۔ 10کروڑ لوگ بھوک اور مہنگائی کی لپیٹ میں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری سالگرہ منانے دبئی جا رہے ہیں، اب سیاست نہیں ریاست کو بچانا ہوگا۔