سپریم کورٹ میں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کے داخلے پر پابندی عائد

Published On 25 July,2022 11:55 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں وزیراعلی پنجاب سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کے داخلے پر پابندی عائدکر دی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ صرف کیس سے متعلقہ وکلاء اور فریقین کو سپریم کورٹ میں داخلے کی اجازت ہوگی، سپریم کورٹ کے اطراف سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ حکومت نے سپریم کورٹ اور ریڈ زون کی سکیورٹی بڑھا دی ہے، سیاسی کارکنوں کو کسی صورت سپریم کورٹ تک رسائی نہیں دی گئی۔

ریڈ زون میں داخلہ آفس کارڈ کی بنیاد پر ہی دیا جائے گا ، قیدی وین اور واٹر کینن بھی ریڈ زون میں رکھا جائے گا۔