کراچی میں رات گئے بادل برس پڑے، صدر میں کئی سڑکیں، نشیبی علاقے زیر آب

Published On 28 July,2022 08:38 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں رات گئے اچانگ بادل برس پڑے، شہر کے مختلف علاقوں میں موسم خوشگوار ہوگیا۔ تجارتی مرکز صدر کی زیب النساء سٹریٹ سمیت اطراف کی سڑکیں زیر آب آ گئیں۔

رات گئے شہر میں اچانک ابر رحمت برس پڑا۔ گلشن اقبال، گلستان جوہر، ملیر، شاہراہ فیصل، پی ای سی ایچ ایس، لیاقت آباد، اولڈ سٹی ایریا، صدر، کیماڑی اور ڈیفنس سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ شہر میں حبس کی کیفیت برقرار رہی۔ آسمان پر سیاہ بادل چھائے رہے جبکہ بارش کا سلسلہ دو گھنٹے جاری رہنے کے بعد تھم گیا۔

اچانک ہونے والی بارش کے بعد شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ تجارتی مرکز صدر کی مختلف شاہراہوں پر نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے باعث گٹر بھی ابل پڑے جس کے باعث زیب النساء سٹریٹ اور اطراف کی سڑکیں زیر آب آ گئیں۔ سڑک پر پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہے جبکہ شاہراہ فیصل سمیت شہر کی مرکزی شاہراہوں پر نکاسی آب کے مسائل پیدا نہیں ہوئے اور ٹریفک کی روانی بحال ہے۔ 

Advertisement