حلیم عادل شیخ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا

Published On 28 July,2022 04:51 pm

کراچی:(دنیا نیوز) اینٹی کرپشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے حلیم عادل شیخ کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے جبکہ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کے خلاف مقدمہ خارج کردیا، حلیم عادل شیخ کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 63 کے تحت رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت کے مطابق یہ کیس ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت ہے، ابھی تک یہ ثابت نہیں ہوتا اس پراپرٹی سے ملزم کا کوئی تعلق ہے۔

عدالت کے مطابق اینٹی کرپشن ایک ماہ میں ہائی کورٹ سے رجوع کرسکتا ہے، ہائی کورٹ اگر کیس دوبارہ چلانے کا حکم دے تو حلیم عادل اینٹی کرپشن کے سامنے پیش ہونے کے پابند ہوں گے، اینٹی کرپشن کورٹ نے حلیم عادل شیخ کو 50 ہزار کےمچلکےجمع کرانےکا حکم دے دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو اینٹی کرپشن جامشورو نے گرفتار کیا تھا۔
 

Advertisement