این اے 245 ضمنی الیکشن، جی ڈی اے کا فاروق ستار کی حمایت کا اعلان

این اے 245 ضمنی الیکشن، جی ڈی اے کا فاروق ستار کی حمایت کا اعلان

فنکشنل لیگ ہاؤس کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما سردار عبدالرحیم نے کہا کہ حلقہ 245 پرفاروق ستار سے بہتر کوئی امیدوار نہیں، جی ڈی اے ان کی بھرپورحمایت کرتی ہے۔ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی سے اتحاد کرکے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے ، جہاں ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے امیدوار بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں وہاں ہم حمایت کریں گے اور جہاں جی ڈی اے کے امیدوارہیں وہاں ایم کیو ایم بحالی کمیٹی حمایت کرے گی۔

ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا کہ شہری اور دیہی سندھ کے حالات انتہائی خراب ہیںسندھ کے عوام کو مزید تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی ہے،جی ڈی اے کی حمایت پر ان کا مشکور ہوں۔

ایم پی اے حسنین مرزا نے کہا کہ حکومتی اتحاد ذاتی مفاد کا اتحاد ہے15 برسوں کی حکومت نے سندھ کا برا حال کردیا ہے۔