لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فیاض الحسن چوہان ایک مرتبہ پھر پنجاب حکومت کے ترجمان بن گئے۔
پنجاب حکومت سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کو پنجاب حکومت کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے، وہ محکمہ تعلقات عامہ کے امور بھی دیکھیں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل فیاض الحسن چوہان عثمان بزدار کی حکومت میں بھی پنجاب حکومت کے ترجمان کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔