لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے وزراء کو قلمدان سونپ دیئے، چیف چیف سیکرٹری کامران علی افضل نے محکموں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق محسن لغاری کو خزانہ، ملک تیمور مسعود کو یوتھ افیئرز اور سپورٹس کا محکمہ تفویض کیا گیا، محمد بشارت راجہ کو کوآپریٹو، پبلک پراسیکیوشن، راجہ یاسر ہمایوں کو ہائیر ایجوکیشن اور پی آئی ٹی بی کا قلمدان سونپا گیا ہے جبکہ انصر مجید خان نیازی کو لیبر اور ہیومن ریسورس، منیب سلطان چیمہ کو ٹرانسپورٹ کا قلمدان دیا گیا ہے۔
شہاب الدین خان شیر کو لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ، مراد راس کو سکول ایجوکیشن ،یاسمین راشد کو محکمہ صحت، خرم شہزاد ورک کو قانون اور پارلیمانی امور، کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر کو محکمہ داخلہ اور جیل خانہ جات، سردار آصف نکئی کو ایکسائز اور نارکوٹکس، علی افضل ساہی کو مواصلات، نوابزادہ منصور احمد خان کو ریونیو، سید حسین جہانیاں گردیزی کو زراعت، غضنفر عباس چھینہ کو سوشل ویلفیئر اور بیت المال کا محکمہ تفویض کیا گیا ہے۔
چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لطیف نذر کو مائنز اینڈ منرل، سردار حسنین بہادر دریشک کو خوراک اور توانائی، محمود الرشید کو لوکل گورنمنٹ، میاں اسلم اقبال کو ہاؤسنگ اور انڈس، سید عباس علی شاہ کو جنگلات، وائلد لائف اور فشریز کے محکمے الاٹ کئے گئے ہیں۔