اسلام آباد: (دنیا نیوز) شہباز گل کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیج نے جھوٹ کے پول کھول دیئے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہباز گل یا ڈرائیور پر تشدد ہوا نہ کسی نے گاڑی توڑی، شہباز گل کے ڈرائیور پر تشدد کیا گیا اور نہ ہی گھسیٹا گیا، پی ٹی آئی رہنما کو گرفتار کرنے کے لیے آنے والے بھی سفید کپڑے والے نہیں تھے۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ابتدا میں شہباز گل کو گاڑی سے باہر آنے کا کہا گیا مگر وہ نہ مانے، قانون حرکت میں آیا، پولیس اہلکار نے گاڑی کا شیشہ توڑ دیا اور شہباز گل پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔
دوسری جانب ڈرائیور کے بیانات میں بھی کھلا تضاد ہے، خود ہی قمیض پھاڑ کر تشدد کا دعویٰ کر دیا، پہلے ویڈیو میں بالکل ٹھیک ٹھاک اور بعد میں پٹی باندھ لی۔