لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ فیملی کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلئے 5 روزہ دورہ پرسعودی عرب چلے گئے۔
رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سعودی ہم منصب اور دیگراعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ دورے کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی پرسعودی حکام سے بات چیت بھی کرینگے۔