حکومتی مثبت پالیسیوں کی بدولت ملک میں معاشی استحکام آ رہا ہے: سالک حسین

Published On 12 August,2022 04:48 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کا کہنا ہے کہ مخلص اور محنتی کارکن پارٹی کا سرمایہ ہیں، حکومتی مثبت پالیسیوں کی بدولت ملک میں معاشی استحکام آ رہا ہے۔

وفاقی وزیر چودھری سالک حسین سے پارٹی وفود کی ملاقاتیں ہوئی، پارٹی کی تنظیم نو کے حوالے سے مشاورت کی گئی، پارٹی رہنماؤں نے چودھری شجاعت حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

اس موقع پر چودھری سالک حسین نے کہا کہ مخلص اور محنتی کارکن پارٹی کا سرمایہ ہیں، مسلم لیگ ایک فعال اور متحرک جماعت ہے جو ملکی مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ پاکستان کی بانی جماعت ہے اور ملک کی تعمیر ترقی اور عوامی خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

چودھری سالک حسین سے پارٹی رہنماؤں نے تنظیم نو کے حوالے سے مشاورت بھی کی۔
 

Advertisement