لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کا رائل ملٹری اکیڈمی یو کے میں بطور مہمان خصوصی خطاب پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ یو کے میں بطور مہمان خصوصی خطاب نہ صرف مسلح افواج بلکہ پاکستان کے لیے بھی اعزاز کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان برطانیہ سٹریٹجک شراکت داری اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری مسلح افواج کی کامیابیوں کا اعتراف ہے۔
COAS Gen Qamar Javed Bajwa s address at Royal Military Academy Sandhurst UK as chief guest is not just a matter of honour for the armed forces but also for Pakistan. This is a recognition of the Pakistan-UK strategic partnership & the success of our armed forces in war on terror.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 12, 2022