این اے 245 پر ضمنی الیکشن اتوار کو ہو گا، سخت مقابلہ متوقع

Published On 20 August,2022 08:02 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 245 پر ضمنی انتخاب اتوار کو ہو گا۔

یاد رہے کہ 2018 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار ڈاکٹر عامر لیاقت حسین 56 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار 35 ہزار ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر تھے۔ تحریک لبیک پاکستان کے احمد رضا 20 ہزار ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے تھے۔

دوسری طرف ماضی میں ایک انتخابی نشان کا حصہ بننے والی دو بڑی شخصیات اس الیکشن میں آمنے سامنے ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ کے سابق سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار معید انور میدان میں ہیں، پی ٹی آئی اور ٹی ایل پی کے امیدوار بھی الیکشن جیتنے کے لیے پر امید ہیں۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے میں این اے 240 کے ضمنی انتخاب کے دوران امن و امان کی صورت حال خراب ہونے کے بعد این اے 245 میں پولنگ کے دن فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی الیکشن میں 5 لاکھ 15 ہزار ووٹرز کے لیے 263 پولنگ اسٹیشن اور 1052 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔
 

 
Advertisement