اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزرا خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف اور احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈڈ عمران نیازی کی خاتون مجسٹریٹ کو دھمکیاں انارکی اور تشدد کی ترغیب ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے لکھا کہ بد زبان، بے لگام فارن فنڈڈ عمران نیازی کی خاتون سیشن جج کو مجمع عام میں دھمکیاں انارکی اورتشدد کی ترغیب ہیں، یہ ملک کے ہر ادارے کو تابع فرمان بنانا چاہتے ہیں۔
بد زبان بے لگام فارن فنڈڈ عمران نیازی کی خاتون سیشن جج کو مجمع عام میں دھمکیاں انارکی اورتشدد کی ترغیب ھیں
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) August 21, 2022
یہ ملک کے ھرادارے کو تابع فرمان بنانا چاھتے ھیں
عمران خود کو ھراحتساب اورقانون سے بالاتر سمجھتے ھیں
جج کو کھلی دھمکیوں پرعدالتی ایکشن لازمی ھے
اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ عمران خود کو ہر احتساب اور قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں، جج کو کھلی دھمکیوں پرعدالتی ایکشن لازمی ہے۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ تاریخ کےحادثات اور قوم کی بد قسمتی چھوٹے انسان کو جب بڑے مرتبے یا عہدہ پہ فائز کر دے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ شخص بڑا ہو جا تا ہے، اس طرح کے شخص کی اوقات بہت کم بدلتی ہے، یہ شخص وزیراعظم رہا ہے، اپنے محسنوں سے لیکر سرکاری افسروں اور خواتین کو گالیاں اور دھمکیاں دیتا ہے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی اداروں کے خلاف ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہونے د یں گے، انارکی پھیلانے والوں کو شکست سے دوچار کریں گے۔
اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ سپریم کورٹ کا فرض ملک میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانا ہے، ریاستی اداروں اور اہلکاروں کے خلاف عمران نیازی کے ہتھکنڈوں سے بدسلوکی، غنڈہ گردی اور پھر لالچ دینے والے ان کے مذموم عزائم کو پورا نہیں ہونے دیں گے، انشاء اللہ، معاشی بحالی میں خلل ڈالنے کے لیے غیر ملکی فنڈڈ انارکی کو شکست دی جائے گی۔
SC’s duty is to ensure rule of law is upheld in the country. Abusive, bullying & then luring in tactics of Imran Niazi against state institutions & officials shall not serve his nefarious designs InshahAllah..Foreign funded anarchy to disrupt economic recovery shall be defeated. https://t.co/OtX8wMRoEV
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) August 21, 2022