آزاد کشمیر: باغ میں پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ، 9 جوان شہید، 4 زخمی

Published On 21 August,2022 09:03 pm

راولپنڈی:(دنیا نیوز) آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے علاقے شجاع آباد کے قریب پاک فوج کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، افسوس ناک واقعہ میں 9 جوان شہید ہوگئے جبکہ 4 زخمیوں کو سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تمام شہدا کی نماز جنازہ منگلا گیریژن میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا سمیت عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے میں شہید ہونے والے شہدا کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کئے جا رہے ہیں جہاں انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔
 

Advertisement