اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبانوں کے ڈیوٹی ٹائمنگ میں مزید دو گھنٹے کا اضافہ کر دیا جبکہ فضائی میزبان 16 گھنٹے کی ڈیوٹی لازمی قرار دے دی گئی، سی اے اے کی ہدایت پر پی آئی اے کے سیفٹی بلیٹن نے احکامات جاری کر دیئے۔
پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق فضائی میزبانوں کی مہینے میں 8 کے بجائے 5 چھٹیاں کردی گئیں، فضائی میزبان ہفتہ وار چھٹی کے علاوہ ایک اضافہ چھٹی مہینے میں کرسکتے ہیں، مستقبل پروازوں کے باعث ہفتہ وار تعطیل رہ جانے پر عملے کو واپس آنے پر ہوم بیس چھٹی دی جائے گی، اسکے علاوہ فضائی میزبان دو راتوں سے زیادہ رات 10 سے صبح 6 بجے کے درمیان ڈیوٹیاں انجام نہیں دے سکتا۔متعین کیے گئے وقت پر فضائی میزبان کو کسی وقفے کے بغیر ڈیوٹی کے لیئے دستیاب ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
پی آئی اے انتظامیہ کاکہنا ہے کہ عملے کو ہوائی اڈے کی اسٹینڈ بائی ڈیوٹی کے لیے 6 گھنٹے موجود رہنا ہوگا،گھر پر موجود کیبن کریو عملے کو 12 گھنٹے اسٹینڈ بائی رہنے کی ہدایت کی گئی جبکہ ائیرپورٹس پر اسٹینڈ بائی ڈیوٹی کرنے والوں کو معاوضہ دیا جائے گا۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ قومی ائیر لائن کے اس فیصلے سے فضائی میزبانوں ذہنی دباوُ کا شکار ہیں اور ادارے سے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔